ٹھٹھہ تحصیل سجاول اور بڈہوو تالپر سٹی و گردونواح میں پاکستان پيپلز پارٹی ليڈيز ونگ کی تنظيم سازی سمیت لانگ مارچ کے حوالے سے کارنر میٹینگ کا انعقاد
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ضلع سجاول کے ہیڈکواٹر تحصیل سجاول اور بڈہوو تالپر سٹی و گردونواح میں پاکستان پيپلز پارٹی ليڈيز ونگ کی تنظيم سازی سمیت مرکزی قیادت کی خصوصی ہدایت پر 27 فيبروری کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے حوالے سے کارنر میٹینگ لیڈیز ونگ تعلقہ صدر میڈم شاھين ميربحر کی زیر صدارت میں عبداللطيف جسکانی کی میزبانی میں ہوئ جبکہ منقعدہ کارنر میٹینگ میں پی پی لیڈیڈیز ونگ ضلع سجاول کی صدر فردوس عزيز ميربحر،ن صدر عائشہ سوھو،
ڈپٹی انفارميشن سيکريٹری عائشہ بنگالن نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر میڈم شاھين ميربحر نے قائد عوام ذولفقار علی بھٹو کی جیالیوں کو اپیل کرتے کہاکہ ہم اپنے قائد بلاول بہٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر ضلع بہر میں گھر گھر پھنچ کر پی پی ليڈیز ونگ کی وارڈ کی سطح تک تنظيم سازی مکمل کرکے ليڈیز ونگ کو ھر گھر تک منظم کرنے کیلئے جدوجهد میں آپکے ساتھ کی ضرورت ہے
اس موقع پر یوسی اور وارڈوں کیلئے خواتین کے عہدوں کے فارم پر کئے گئے کارنر میٹنگ کے موقع پر پی پی خواتین رہنماء عائشہ سوہو نے کہاکہ 27 فيبروری کو لانگ مارچ کے حوالے سے آپ سب بلاول بہٹو کا ساتھ دیں تاکہ کٹھ پتلی کپتان کی حکومت کو گھر بہیجا جائے جبکہ پی پی خواتین ونگ صدر فردوس عزيز ميربحر نے کہا کہ ليڈيز ونگ تعلقہ سجاول کے عہدوں پر موجود خواتین کے کام کا جائزہ لے رہی ہوں
میری ٹيم بھترين ورک کرکے خواتین میں جذبہ پيدا کر رہی ہیں ہم تعلقہ سجاول کی پوری ٹيم کو بھترين جدوجهد کرنے پر مبارکباد پيش کرتے ہیں فردوس عزيز ميربحر نے مزید کہاکہ پ پ کے لانگ مارچ کا اعلان سنتے ہی وفاقی حکمران بوکہلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور مسلسل استعيفوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ہم ان سازشی عناسروں کو واضح پيغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان پيپلز پارٹی سندھی اردو پنجابی پشتو اور بلوچی
سمیت تمام زبانوں کے حامل محب وطن پاکستانيون کی پارٹی ہے اور پيپلزپارٹی کی مرکزی و صوبائی قيادت و کارکنان نے پاکستان وطن عزیز کی سلامتی حفاظت سمیت ملک کی عوام کیلئے جان کی قربانياں دیں ہیں آج بهی عوام سے ہونیوالی زيادتيون ،مھنگائی کے خلاف پيپلزپارٹی بہرپور طریقے سے جدوجهد کر رہی ہے اور ہمیشہ کرتی رہیگی۔