112

پی ٹی اے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد شیئر کرتے وقت بلاک کرے: پشاور ہائیکورٹ کا حکم

پی ٹی اے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد شیئر کرتے وقت بلاک کرے: پشاور ہائیکورٹ کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے معروف لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کیس کا تحریری حکم جاری کردیا۔

حکم نامے کے مطابق پی ٹی اے نے رپورٹ پیش کی جس کے مطابق اب تک 2 کروڑ 89 لاکھ 35 ہزار 34 غیر اخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک سے ہٹا دی ہیں اور غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والے 14 لاکھ 65 ہزار 612 اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔ 

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے لیکن ان کو سزا نہیں ملتی جس کے باعث وہ دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہیں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے طریقہ کار بنائے تاکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس بلاک کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں