حوثی باغیوں کے عرب امارات پر میزائل حملوں کی مذمت کرتا ہوں، کیپٹن عاصم ملک
دبئی(بیورورپورٹ)ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے حوثی باغیوں کی طرف سے گذشتہ دنوں متحدہ عرب امارات پر میزائل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے حوثی باغیوں کے متحدہ عرب امارات پر میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں، یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے،
معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی شرمناک پہلو ہے، ہم اوورسیز پاکستانی ناصرف ان حملوں کی مذمت کرتے ہیں بلکہ برادر ملک متحدہ عرب امارات کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور اگر خدانخواستہ کوئی ہنگامی صورت حال پیش آئی تو ہم اوورسیز پاکستانی جانی و مالی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات کے غیور بھائی اس نازک موقع پر اپنے آپ کو تنہا نا سمجھیں ہم انکے ساتھ ہیں
https://youtu.be/PwOzfOc9mt0