117

ٹھٹھہ تحصیل میرپور ساکرو کی یونین کونسل چوبندی میں 24 گھنٹے ماں اور بچہ صحت مرکز کی نئی عمارت کا افتتاح

ٹھٹھہ تحصیل میرپور ساکرو کی یونین کونسل چوبندی میں 24 گھنٹے ماں اور بچہ صحت مرکز کی نئی عمارت کا افتتاح

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور ساکرو کی یونین کونسل چوبندی میں 24 گھنٹے ماں اور بچہ صحت مرکز کی نئی عمارت کا افتتاح الٹراساؤںڈ اور ڈیلیوری کی سہولیات ہونے سے خواتین اور بچوں کی جانیں بچائی جاسکے گیں
ٹھٹھہ کی ساحلی تحصیل میرپور ساکرو کی یونین کونسل چوبندی میں 24 گھنٹے ماں اور بچہ صحت مرکز کی نئی عمارت کا افتتاح وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے کیا انہوں نے کہا

کہ پورے ضلع میں اسطرح کے سینٹر قائم کئے جائیں تاکہ لوگوں کی زندگی بچائی جاسکے اس سینٹر کو مزید سہولتیں دلانی کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ اس صحت مرکز سے مقامی خواتین کو مفت ڈیلیوری کی سہولت موجود ہوگی اور نومولود بچہ کی بھی اچھی دیکھ بال کی جائے گی اس کے علاوہ الٹراساوںڈ اور مفت دوائیں بھی مریضوں کو دی جائیں گی صادق میمن کا کہنا تھا کہ اس سینٹر سے 30 ہزار کی آبادی کو فائدہ ہوگا

اسپتال میں موجود عملہ ڈاکٹر نسرین پنھور ، ڈاکٹر مٹھو لعل اور PPHY کے ضلعی آفیسر ڈاکٹر احمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مقامی غریب خواتین کو بھاری کرایہ ادا کرکے دور اسپتالوں میں جانا پڑتا تھا جس میں سے اکثر راستے میں ہی دم توڑ جاتے تھے اب اس صحت مرکز سے ماں اور بچہ کی ذندگی محفوظ ہوسکے گی اسٹاف نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ایمبولینس مہیا کردی جائے تو آس پاس کی آبادی کو بھی بہت فائدہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں