123

اسلام گڑھ ٹیکنیکل چوروں کا پھیرا ٹرانسفارمر سے کواہلز نکال کر لے گے

اسلام گڑھ ٹیکنیکل چوروں کا پھیرا ٹرانسفارمر سے کواہلز نکال کر لے گے

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے):نیوسٹی اسلام گڑھ میں ٹیکنیکل چوروں کا پھیرا ۔ایم ڈی ایچ اے آفس نیوسٹی اسلام گڑھ کا چالو ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گرا کر ٹرانسفارمر سے کواہلز نکال کر لے گے۔اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات ہو چکے لیکن چور نہ پکڑے جا سکے۔پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے درخواست لے کر تفتیش شروع کر دی

۔اہلیان نیوسٹی کا چوروں کی دیدہ دلیری پر اظہار تشویش فوری چور پکڑنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق متاثرین منگلا ڈیم کے نیوسٹی اسلام گڑھ میں گزشتہ رات ٹیکنکل چور ایم ڈی ایچ اے آفس اسلام گڑھ میں لگا چالو ٹرانسفارمر پول سے نیچے گرا کر اس کی کوائلز اور تیل نکال کر لے گئے۔نیوسٹی میں اس سے پہلے بھی ایسی وارداتیں ہو چکی ہیں مکمل ٹرانسفارمر بھی چوری ہوئے لیکن تاحال کوئی برآمدگی نہ ہو سکی

۔اہلیان نیوسٹی اسلام گڑھ نے چوروں کی دیدہ دلیری پر تشویش کا اظہار کیا جنھوں نے چلتے ٹرانسفارمر کو نیچے پھینکا اور پھر اسے کھول کر اس میں سے کوائلز وغیرہ نکالتے رہے۔ایم ایچ اے ملازمین کی طرف سے چوری کی درخواست نامعلوم چوروں کے خلاف تحریری درخواست دے دی گئِ ہے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔اہلیان نیوسٹی کا مطالبہ ہے کہ چوری میں ملوث ملزمان کو کے خلاف کاروائی کی جاے گرفتار کر کے ان کی حوصلہ شکنی کی جاے۔اور چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جاے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں