ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی بابی خیل میں یوتھ کونسلر کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
ضلع مہمند (افضل صافی) تحصیل حلیمزئی بابی خیل میں یوتھ کونسلر کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ٹورنامنٹ یوتھ کونسلر وی سی 1 بابی خیل ابوبکر کے تعاون سے منعقد ہوا تھا۔ جس میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ فائنل میچ اینگران اور شگون خیل کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایگران کرکٹ کلب نے جیت لیا۔
ٹورنامنٹ میں مہمانان گرامی امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند مولانا محمد عارف حقانی اور اپر مہمند کے نومنتخب تحصیل میئر حافظ تاج ولی خان تھے۔ اس کے علاوہ یوتھ کونسلر وی سی 1 بابی خیل ابوبکر، حاجی نیاز محمد، جمشیر، حبیب رسول، محتاج اللہ ساحل، میرزعلی، رحیم امیر، قاری صفی اللہ،محب اللہ،
آدم خان کے علاوہ علاقے کے مشران کشران سینکڑوں کے تعداد میں شریک تھے۔ ٹورنامنٹ جیتنے والے اور رنر آپ ٹمیز میں ناظم اعلیٰ حافظ تاج ولی خان، ضلعی امیر مولانا محمد عارف حقانی اور یوتھ کونسلر ابوبکر نے نقد کیش اور ٹرافیاں تقسیم کی۔