Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کراچی 23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی دن ہے،لانگ مارچ ہرصورت کرینگے، مولانا فضل الرحمان

کراچی 23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی دن ہے،لانگ مارچ ہرصورت کرینگے، مولانا فضل الرحمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ،جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ 23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی دن ہے،لانگ مارچ ہرصورت کرینگے،کچھ فیصلوں کا اطلاق اسپاٹ پرہوگا ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے حوالے سے قانون سازی کے ذمہ دار سینیٹ سے غیر حاضرممبران نہیں بلکہ اس کا ذمہ دار وہ ہے جس نے رات گیارہ بجے ایجنڈا جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئین کی موجودگی میں صدارتی طرز کے نظام کی ضرورت نہیں ہے، صدارتی طرز حکومت کی وجہ سے ملک دولخت ہوا تھا،پانچ فروی کویوم یکجہتی کشمیرمنائیں گے۔وہ اتوار کو جامعہ انوارالعلوم کورنگی میں جےیوآئی سندھ کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے

۔قبل ازیں جے یوآئی کے امیرمولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت جےیوآئی سندھ کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ،صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، مولانا صالح الحداد ، محمد اسلم غوری، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، مولانا تاج محمدناہیوں، مولانا سعود افضل ہالیجوی، مولاناناصرسومرو، مولانا محمدغیاث ، سمیع الحق سواتی ، مولانا امین اللہ، شرف الدین اندھڑ، مفتی عبدالحق عثمانی ودیگربھی اس موقع پرموجود تھے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا

کہ ہم نے خود کشمیر کو بھارت کے حوالے کیاہے،اس وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کا اعلان کیا جسے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا ریاستی موقف بھی نہیں پتا، مودی عمران خان کا فون اٹھانے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے عالمی برادری کچھ کرے ،کشمیری حکومت پاکستان سے توقع نہ کریں جے یو آئی 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طورپر منائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ صدارتی طرز حکومت آمروں کا طرز حکومت ہے ،جب ملک میں آئین پاکستان ہے

تو صدارتی طرز حکومت ٹھیک نہیں ،قوم کو تجربات سے نہ گزارا جائے ملک صدارتی طرز حکومت کی وجہ سے دولخت ہواتھا۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ 23 مارچ صرف پریڈ والوں کا نہیں مارچ والوں کا بھی دن ہے، ہم اپوزیشن کو کبھی ٹارگٹ نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم متحد ہے اور یہ تحریک چلتی رہے گی،لانگ مارچ ہرصورت کریں گے

لانگ مارچ کے پلان اورکچھ فیصلوں کا اطلاق اسپاٹ پر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق متنازع بل کو پہلےاسٹیئرنگ کمیٹی میں بھیجاجانا چاہیئے تھا،کسی بھی بل سےمتعلق اراکین کوپہلےبتایاجاتاہے،اسٹیٹ بینک بل پرمشاورت نہیں کی گئی،اسٹیٹ بینک کے حوالے سے قانون سازی کے ذمہ دار سینیٹ سے غیر حاضرممبران نہیں بلکہ اس کا ذمہ دار وہ ہے جس نے رات گیارہ بجے ایجنڈا جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کوکبھی ٹارگٹ نہیں بنائیں گے،ہماراایک ہی ٹارگٹ ہے،لانگ مارچ آگےپیچھےنہیں ہوگا،لانگ مارچ23کوہی ہوگا،قوم اسلام آبادکی طرف روانہ ہوگی۔

Exit mobile version