Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام گڑھ :خدمت خلق کا حقیقی جذبہ کس ہاڑاں پرائمری سکولوں کی نئی عمارات تیار ں تین تین کمرہ جات برامدے،ٹائلٹس اور فرنیچر مہیا، راجہ جمیل حبیب

اسلام گڑھ :خدمت خلق کا حقیقی جذبہ کس ہاڑاں پرائمری سکولوں کی نئی عمارات تیار ں تین تین کمرہ جات برامدے،ٹائلٹس اور فرنیچر مہیا، راجہ جمیل حبیب

اسلام گڑھ :خدمت خلق کا حقیقی جذبہ کس ہاڑاں پرائمری سکولوں کی نئی عمارات تیار ں تین تین کمرہ جات برامدے،ٹائلٹس اور فرنیچر مہیا، راجہ جمیل حبیب

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے) خدمت خلق کا حقیقی جذبہ کس ہاڑاں پرائمری سکولوں کی نئی عمارات تیار۔دونوں سکولوں میں تین تین کمرہ جات برامدے،ٹائلٹس اور فرنیچر مہیا کیا گیا۔راجہ جمیل حبیب نے والدمرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے سرکاری اداروں میں 80لاکھ روپیہ خرچ کیا۔مختلف سرکاری سکولوں میں کمرے اور فرنیچر مہیا کیا۔گورنمنٹ پرائمری سکول کس ہاڑاں اور گرلز پرائمری سکول میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پیر انوار الحق قادری آستانہ عالیہ فیض پور شریف تھے۔تقریب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری محمد اکرام اور قائم مقام صدر معلم چودھری صابر نے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق کنیلی کی ممتاز شخصیت راجہ جمیل حبیب نے اپنے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے خطیر رقم خرچ کرتے ہوئے گورنمنٹ پرائمری سکول کس ہاڑاں اور گرلز پرائمری سکول کس ہاڑاں کی عمارات کے ساتھ ساتھ مکمل فرنیچر مہیا کرتے ہوئے اسی لاکھ روپے صرف کیے۔

انھوں نے اس موقع پر کہا کہ یہاں بھی کوئی تعلیمی ادارہ ضرورت مند ہے وہاں تعاون کروں گا۔تقریب میں سابق ای عجائب حسین،چودھری نائب حسین،راجہ عبد الکریم،راجہ رفاقت،راجہ راسب،غلام مصطفیٰ،قدیر احمد،فریاد حسین کےعلاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور راجہ جمیل حبیب کے صدقہ جاریہ کے جذبہ کو سراہتے ہوئے

نیک جذبات کا اظہار کیا۔چودھری صابر نے کہا کہ صدقہ جاریہ کے جذبہ کے ساتھ قدیر احمد کے تعاون سے راجہ جمیل حبیب نے جو سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے وہ مثالی ہے ان اداروں میں سے طلباء پڑھ کر ڈاکٹر،انجینئر اور وکیل بنیں گے جو مرحوم راجہ حبیب کے لیے صدقہ جاریہ ہوگا

Exit mobile version