اسلام گڑھ منگلا ڈیم نیو سٹی میں ٹیکنیکل چوروں کا راج۔ایک دن کی چھٹی کے بعد ایک اور ٹرانسفامرسے کوائلز اور قیمتی اشیاء چوری
اسلام گڑھ(نامہ نگار)اسلام گڑھ متاثرین منگلا ڈیم نیو سٹی میں ٹیکنیکل چوروں کا راج۔ایک دن کی چھٹی کے بعد ایک اور ٹرانسفامرسے کوائلز اور قیمتی اشیاء چوری کر لی گئیں۔ایس ڈی برقیات راجہ یاسر بشیر لائن سپرنٹنڈنٹ برقیات اسلام گڑھ واچ مین ایم ڈی ایچ اے کی ۔معززین نیو سٹی نے تھانہ پولیس اسلام گڑھ کو ایک اور درخواست دے دی۔چوروں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ ۔لاکھوں کے ٹرانسفارمر بیکار کرکے
سنگین جرم کرنے والوں کو فوری ٹریس کیا جاے۔معززین نیو سٹی کا تین دن میں دوسری چوری پر سخت برہمی پولیس نیوسٹی میں گشت بڑھاے۔مطالبہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے فوری چور ٹریس کیے جاہیں۔تفصیلات کے مطابق نیوسٹی اسلام گڑھ میں گزشتہ روز چوروں نے 200kv ٹرانسفارمر نیچے پھینک کر کوائلز اور قیمتی اشیاء نکال کر کے گے تھے جس کی تحریری درخواست پولیس تھانہ اسلام گڑھ کو دے دی گئی تھی
۔ایک دن کے وقفے کے بعد چوروں نے آزادی سمجھتے ہوے ایک اور ٹرانسفارمر 200 ,kv نیچے پھینک کر کوائلز اور قیمتی اشیاءنکال کر لے گے۔جس پر مقامی معززین اور محکمہ برقیات کے حلقوں میں شدید تشویش پھیل گئی کہ چور اتنی دلیری سے دو ٹرانسفارمر تین دن میں اتار کر لے گے۔ایس ڈی او برقیات اسلام گڑھ راجہ یاسر بشیر اور ایم ڈی ایچ اے ملازمین کی طرف سے ایک اور درخواست دے دی گئی ہے ۔کہ چوروں کو اتنی ازادی نہ دی جاے۔گشت بڑھایا جاے چوروں کا سراغ لگایا جاے۔