این جی او کے زیراہتمام ای لائبریری شیخوپورہ میں اجلاس کا انعقاد 78

این جی او کے زیراہتمام ای لائبریری شیخوپورہ میں اجلاس کا انعقاد

این جی او کے زیراہتمام ای لائبریری شیخوپورہ میں اجلاس کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)پنجاب میں بچوں کی نگہداشت کی متبادل سہولیات کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت، نقشہ سازی اور تشخیص پر گروپ میٹنگ کا انعقاد- تفصیلات کے مطابق ای لائبریری ہال شیخوپورہ میں لاہور کی معروف این جی او برگد (BARGAD) کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت اس اجلاس کے مہمان خصوصی فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو شیخوپورہ رانا خضر حیات نے کی- سماجی شخصیت ممبر امن کمیٹی ڈسٹرکٹ پولیس شیخوپورہ چوہدری ایان ورک بھی مدعو تھے

شیخوپورہ این جی او کے زیراہتمام ای لائبریری شیخوپورہ میں منعقدہ اجلاس کی تصویری جھلکیاں
شیخوپورہ این جی او کے زیراہتمام ای لائبریری شیخوپورہ میں منعقدہ اجلاس کی تصویری جھلکیاں

– سوشل ویلفیئر آفیسر شیخوپورہ چوہدری زاہد رفیق گجر،سماجی شخصیت ماجد سلہری اور ایم جمشید ملک بھی شریک ہوئے- اجلاس میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ جاری کرنے والے ادارے یونیسف (UNICEF) اور خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے والا پرائیویٹ ادارہ ڈویلپمنٹ اینڈ امپاورمنٹ آف وومن (DEW) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی-اس موقع پر این جی او برگد کی سپروائزر نے بریفنگ دی

اور ایجنڈا پیش کیا- جملہ شرکاء کی جانب سے پنجاب میں بچوں کی نگہداشت کی متبادل سہولیات کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے بہترین لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے تجاویز ییش کی گئیں اور مستقبل میں بہترین کارکردگی کے حوالے سے بھی یقین دلایا گیا- اس موقع پر مہمان خصوصی فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو شیخوپورہ رانا خضر حیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی نگہداشت بے احد اہم ہے

اور والدین کو چاہئیے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے دوران انکے اساتذہ اور دوستوں سے رابطہ میں رہیں اور بری سوسائٹی سے اپنے بچوں کو دور رکھیں، انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ کسی بھی شکائت کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن1121 پر رابطہ کریں تاکہ ہرممکنہ مدد کی بروقت فراہمی ممکن ہوسکے

– انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت عوامی سہولت کے پیش نظر بچوں کی پروٹیکشن کے لئے احسن اقدامات بروئے کارلائے گئے ہیں، ہماری ہیلپ لائن1121 کو بھی آویزاں کیا جارہا ہے اور پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع شیخوپورہ بھر میں اس حوالے سے مزید کام جاری ہے- دیگر مقررین اور حاضرین نے مہمان خصوصی فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو شیخوپورہ رانا خضر حیات کی جانب سے تاحال اقدامات کی بنیاد پر کارکردگی کو خوب سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں