نیشنل الفلاح ویلفیئر سوسائٹی ٹرسٹ کے بانی محمد علی شیخ اور انکی ٹیم کی محنت سے 15 بچیوں کی اجتماعی شادیاں
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)نیشنل الفلاح ویلفیئر سوسائٹی ٹرسٹ کے بانی محمد علی شیخ اور انکی ٹیم کی محنت سے 15 بچیوں کی اجتماعی شادیاں 30 جنوری کو ماتلی میں ہو پائیں شادیوں میں نکاح مولانا محمد شریف حصاروی نے پڑھایا
اس پر مسرت موقع پر مختلف سماجی تنظیموں جنمیں پروفیسر شیخ محمد یونس صدیقی، عبدالحی ، شعبان بہاٸی ، محمد سیمع رحمان واحدی ، حافظ زبیر نیاز صدیقی ، ایڈووکیٹ سید فہاد ھاشم ڈسٹرکٹ ٹھٹہ سے ممتاز علی شیخ ، DIB انچارج AD شیخ ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار شیخ ، غلام علی شیخ، یاسین شیخ یوسف شیخ ماتلی گل محمد شیخ فلکارا ٹنڈو محمد خان سے ڈاکٹر امتیاز شیخ ، فقیر خیر محمد شیخ ،
دیگر اداروں میں نیشنل الفلاح ویلفیئر سوسائٹی ٹرسٹ، الواحدی ٹرسٹ کراچی حرمت سیٹھار (حسوا) الاخلاص نیو مسلم ویلفیئر ٹرسٹ، شیخ راجونی اتحاد ٹھٹہ، پاکستان شیخ اتحاد، آدھار فائونڈیشن ملیر، شاھدآفریدی فاٸونڈیشن یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ٹھٹہ، نے شرکت کی اور تعاون کیا اس موقع پر نیشنل الفلاح ویلفٸر ٹرسٹ کے چیئرمین محمد شیخ نے سب کی شرکت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کے ہم سب کو بحیثیت پاکستانی اسی جذبے سے اپنے ملک اور قوم کی خدمت کرنی چاہیے۔