85

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن کا جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن کا جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن کا جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ذریعے ہی عوام ان کے ثمرات سے مفید ہوسکتے ہیں۔ حکومت سندھ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

یہ بات انہوں نے 103 موری پر سیم نالے پر جاری کام کے معائنے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، ضلعی اطلاعات سیکریٹری سید محمود عالم شاہ بخاری ، جہانگیر خان پالاری،

شیراز احمد کتری، مختیار کڈائی اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے سیم نالے پر کام کرنے والے افسران، انجنیئرز و عملے کو جلد منصوبہ مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رکھا ہے اور عوام کی سہولت کے لئے کئی میگا منصوبے بھی شروع کررکھے ہیں۔۔

ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور زرعی اراضی کو سیم و تھور سے محفوظ رکھنے کے منصوبے شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلا امتیاز خدمت کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں