شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام سنٹرل پنجاب انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز 103

شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام سنٹرل پنجاب انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز

شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام سنٹرل پنجاب انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز

شیخوپورہ (شیخ محمد طیب بیوروچیف شیخوپورہ)شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام سنٹرل پنجاب انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا جس میں ضلع بھر کے سرکاری و نجی کالجز کی 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں- حکومت پاکستان کی ہدایت پر سنٹرل پنجاب انڈر 19 چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب شیخوپورہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی

جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عظمٰی ادریس ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر فیصل جاوید اور سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن تھے۔ چیمپین شپ کے دوران ضلع شیخوپورہ کے سرکاری و نجی کالجز کی 8 ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ اور اختتامی تقریب 10 فروری کو ہوگی۔

میچز میں عمدہ اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور تحائف بھی دئیے جائینگے۔ تقریب میں چیمپین شپ میں حصہ لینے والے تمام کالجز کے پرنسپلز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز میں کرکٹ کی کٹس بھی تقسیم کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں