Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ملک یاسین کا دوسری بار چیئرمین منتخب ہوناکشمیر سے لازوال محبت کا نتیجہ ہے،الحاج راسب کشمیری

ملک یاسین کا دوسری بار چیئرمین منتخب ہوناکشمیر سے لازوال محبت کا نتیجہ ہے،الحاج راسب کشمیری

ملک یاسین کا دوسری بار چیئرمین منتخب ہوناکشمیر سے لازوال محبت کا نتیجہ ہے،الحاج راسب کشمیری

اسلام گڑھ,،(جاوید اقبال بٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر اسلام گڑھ)/ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے نائب صدر الحاج راسب کشمیری نے کہا ہے کہ ملک یاسین کا دوسری بار چیئرمین منتخب ہوناکشمیر سے لازوال محبت کا نتیجہ ہے۔سری نگر جیل کی اسیری کے باوجود آزادی کشمیر کے لیے ان کی جدو جہد میں کمی نہیں آئی۔

ہم ان کو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا دوسری بار چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ ملک یاسین کی جدو جہد آزادی کی داستان بڑی طویل ہے۔اس وقت بھی جب وہ بھارتی تسلط میں قید ہیں ان کی صحت سخت خراب ہے۔

اپنی بیوی اور بچی سے دور قید میں ہیں کوئی مشکل بھی آڑے نہیں آنے دی اور نہ ہی اپنے جذبہ آزادی سے ایک انچ پیچھے ہٹے ہیں۔انھوں نے دنیا کے آرام وآرائش کو تحریک آزادی پر قربان کر دیا ہے۔خود مختار کشمیر اور قائد کشمیر مقبول بٹ کی جدو جہد آزادی کو ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت کشمیری جہاں بھی آباد ہیں گیارہ فروری کو یوم شہادت مقبول بٹ انتہائی جوش و جذبہ سے منائیں گے۔

Exit mobile version