110

صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود کی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ملاقات

صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود کی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ملاقات

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود کی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ملاقات شیخوپورہ کے طلبہ و طالبات کے لیے مزید ایک بس مہیا کرنے کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نثار احمد سے ملاقات کی

جس میں شیخوپورہ کے طلباء وطالبات کیلئے سفری مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر وائس چانسلر نے شیخوپورہ کے طلباء کے لئے مزید ایک بس چلانےاوردیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

میاں خالد محمود نے یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلباء سے بھی ملاقات کی انہیں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور محنت کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ آپ قوم کے معمار ہیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں آپ کا کردار انتہائی اہم ہے بعدازاں میاں خالد محمود نے ہیلے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ذوالفقار احمد بورا سے بھی ملاقات کی اور دیگر تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں