111

اسلام گڑھ تحریک لبیک کے درینہ کارکن و سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار محمد مشتاق کو آہوں و سسکیوں میں سپردخاک

اسلام گڑھ تحریک لبیک کے درینہ کارکن و سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار محمد مشتاق کو آہوں و سسکیوں میں سپردخاک

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)تحریک لبیک کے درینہ کارکن و سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار محمد مشتاق کو آہوں و سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا مرحوم گزشتہ روز ہارٹ اٹیک آنے کے باعث وفات پا گئے تھے جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان پوٹھہ بینسی میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ تحریک لبیک آزادکشمیر کے مرکزی رہنما مفتی کبیر حسین سعیدی نے پڑھائی نماز جنازہ میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں اور تحریک لبیک کے ذمہ داران و کارکنان جن میں مرکزی سالار اعلیٰ

مسلم کانفرنس حاجی ذوالفقار علی،سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 3 و رہنما تحریک لبیک حاجی شفیق الرحمان،سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 2 و رہنما تحریک لبیک ابوالحسنات ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین ٹاسک فورس مسلم لیگ ن کرنل ریٹائرڈ محمد معروف خان،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اسلام گڑھ لالہ تصدق علی رفیقی،

ایڈووکیٹ عاکف فاروق، سنیئر مدرس مولوی محمد نور، عطاارحمان،سیکرٹری جنرل چنارپریس کلب رجسٹرڈ سنئیر صحافی محمد کاشف اکبر،رہنما ٹیچر آرگنائزیشن ماسٹرنجابت حسین،رہنما پی ٹی آئی امجد حسین،نگاہ کرم نقوی، سمیت کثیر التعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور انھیں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں