مہمند۔ ہیڈکوارٹر غلنئی میں موسم بہار شجر کاری مہم کے آغاز کیلئے تقریب کا انعقاد،ساجد خان مہمند
ضلع مہمند۔(افضل صافی سے)ہیڈکوارٹر غلنئی میں موسم بہار شجر کاری مہم کی آغاز کیلئے تقریب کا انعقاد۔ موسم بہار شجر کاری مہم کے دوران 17 لاکھ 23 ہزار مختلف پودے لگائے جائینگے۔ مہم دس بلین سونامی شجر کاری مہم منصوبے کا حصہ ہے۔ مقصد گرین اینڈ کلین پاکستان بنانا ہے۔ ایم این اے ساجد خان مہمند کا منعقد تقریب سے اظہار خیال۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈکوارٹر غلنئی محکمہ جنگلات میں موسم بہار شجر کاری مہم کی آغاز کیلئے تقریب منعقد ہوا۔ تقریب میں ایم این اے ساجد خان مہمند، ایس ڈی ایف او ارشد خان، رینج آفیسر صدیق اللہ سمیت مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایم این اے ساجد خان مہمند نے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے
شرکاء میں مختلف پودے تقسیم کردی۔ انہوں نے مہم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم2022 موسم بہار وزیراعظم دس بلین سونامی ٹریز منصوبے کا حصہ ہے۔ جن کا مقصد گرین اینڈ کلین پاکستان بنانا ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی ایف او ارشد خان نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا
کہ رواں سال 17 لاکھ 23 ہزار پودے لگائے جائیں گے اور لوگوں میں مفت تقسیم ہونگے۔ چونکہ عوام جنگلات لگانے میں تعاون کرکے پودوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔ جبکہ نئے تعمیر سمال ڈیمز کی گردنواح میں بھی جنگلات لگائینگے۔ رینج آفیسر صدیق اللہ نے بتایا کہ ضلع بھر کے عوام مفت پودوں کیلئے محکمہ جنگلات سے فارم وصول کرکے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے علاقے میں زیادہ سے زیادہ جنگلات لگانے کیلئے عوام سے بنجر زمین فراہمی کی اپیل کی۔