Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

راولپنڈی پیر محمدنقیب الرحمن و پیر محمد حسان حسیب الرحمن ممبر اسلامی نظریاتی کونسل کی قیادت میں ممتاز اسلامی سکالرز کے وفد کا سینٹ جانز کھیتڈرل چرچ پشاور کا دورہ

راولپنڈی پیر محمدنقیب الرحمن و پیر محمد حسان حسیب الرحمن ممبر اسلامی نظریاتی کونسل کی قیادت میں ممتاز اسلامی سکالرز کے وفد کا سینٹ جانز کھیتڈرل چرچ پشاور کا دورہ

راولپنڈی (بیورو چیف ) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن و پیر محمد حسان حسیب الرحمن ممبر اسلامی نظریاتی کونسل کی قیادت میں اور ممتاز اسلامی سکالرز کے وفد نے سینٹ جانز کھیتڈرل چرچ پشاور کا دورہ کیا اور بشپ آف پشاور ہیمفری سرفراز سے پادری ولیم سراج کی دہشت گردی کے واقعے میں ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز اور خیبر پختونخواہ کے معاونِ خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پیر نقیب الرحمن کے صاحبزادے اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کا کسی مذہب سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دہشتگردی کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو اسلام سے نہ جوڑا جائے۔

اسلام ہر انسان کی جان کو تحفظ دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مذاہب انسانیت کے تقدس کا درس دیتے ہیں۔ دہشتگرداسلام کے بھی دشمن ہیں کیونکہ وہ ہمارے دین کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

یہی وقت ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہر صورت مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی۔ معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بیرسٹر محمد علی سیف و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ اس موقع پر بشپ آف پشاور ہیمفری سرفراز نے کہا

کہ وہ تمام مکتبہ فکر کے قائدین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ تعزیت کی خاص کر عید گاہ شریف کے سجادہ شین پیر محمد نقیب الرحمن و صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے یہاں آ کر ہم سے تعزیت کی۔

Exit mobile version