مردان ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی انتظامیہ کو چاہیئے کہ اپنے ملازمین کو فری لون قرضے دیاجاۓ,اور ملازمین کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں۔تحصیل میئر حمایت اللہ مایار
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تحصیل میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی اشتراک سے قائم ہونے والی پرائیویٹ ڈبلیو ایس ایس سی مردان کی انتظامیہ اپنے سینکڑوں ملازمین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے اور انکے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کیا جائے۔کیونکہ یہی ملازمین ان افسران کی عزت اور خدمت کرتے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ یہ بے چارے صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہیں
اوران کے افسران کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔لیکن اللہ کے ہاں تمام مخلوقات برابر ہیں ان میں کوئی اونچ نیچ نہیں ہے۔ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی انتظامیہ کو چاہیئے کہ اپنے ملازمین کو فری لون قرضے دیاجاۓ, تنخواہوں سے کٹوتی بند کی جاۓ,عمرہ کی اداٸیگی کیلٸے فنڈ رکھا جاۓاور ملازمین کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز ڈبلیو ایس ایس سی مردان کے سینکڑوں ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے
کیا۔بدھ کے روز ڈبلیوں ایس ایس مردان کے سینکڑوں ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ٹی ایم اے مردان تا پریس کلب احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا جس کی قیادت اختر منیر,فرہاد محمد خیل وسی اور دیگر کر رہے تھےملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر انکے جائز مطالبات درج تھے
۔ملازمین نے ڈبلیوایس ایس سی ایم اور اس کی انتظامیہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔اس موقع پراحتجاجی مظاہرے سے یوناٸیٹڈورکرز یونین کے صدر اخترمنیر,فرہاد محمدخیل,وسیم خان نے خطاب کرتے ہوۓکہاکہ ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے افسران کا ملازمین کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے آفسران کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔انھوں نےکہا کہ کمپنی 25 فیصد سن کوٹہ پر فوری بھرتی کریں اور ملازمین کےگھروں کے پانی کا بلز معاف کریں۔انھوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی بند کریں
اور ملازمین کو فری لون قرضہ دے۔مقررین نے کہا کہ کمپنی عمرہ کے اداٸیگی کیلٸے فنڈ مختص کریں۔اس موقع پر مٸیر مردان حمایت اللہ مایار نے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوۓ مظاہرے میں شرکت کی اورخطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی ایم تحصیل میونسپل ایڈمنیسٹریشن کے ماتحت پراٸیویٹ کمپنی ہےجن کے افسران مراعات کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے تنخواہیں لیتے ہیں
لیکن انکی کارگردگی ٹی ایم اے سے بہتر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی ملازمین کے مساٸل اور مطالبات فوری طور پر حل کریں۔انھوں نے کہا کہ کمپنی ملازمین کو حقوق دینے کی پابند ہے۔ورکرز کے صدر اختر منیر نے کمپنی کو ڈیڈلاٸن دیتے ہوۓ کہا کہ کمپنی تین دن کے اندر اندر مطالبات تسلیم کریں بصورت دیگر مکمل ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے۔