ضلع مہمند پولیس ٹریننگ سکول بہائی ڈاگ میں 250 پولیس اہلکاروں کی بیسک ٹریننگ مکمل ہونے پر پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد۔
ضلع مہمند (افضل صافی) پولیس ٹریننگ سکول بہائی ڈاگ میں 250 پولیس اہلکاروں کی بیسک ٹریننگ مکمل ہونے پر پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد۔ ڈی آئی جی ٹریننگ خیبرپختونخوا ریٹائرڈ کیپٹن فیروزشاہ نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی.
تفصیلات کے مطابق بائیزئی سب ڈویژن کے تحصیل بہائی ڈاگ میں مہمند پولیس کے 250 پولیس اہلکاروں کی بیسک ٹریننگ مکمل ہونے پر پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ ریٹائرڈ کیپٹن فیروز شاہ مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ DC مہمند غلام حبیب اور ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی کے علاوہ سٹاف ممبران سمیت بہت سے پولیس افسران نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اہلکاروں نے کامیابی سے اپنے بیسک ٹریننگ مکمل کرنے پر باقائدہ حلف اٹھایا۔
مہمان خصوصی نے پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی بنیادی ٹریننگ مکمل کرکے عوام کی خدمت اور جان و مال کی حفاظت کا اقرار کیا ہے تو ہم امید رکھتے ہے کہ اس خلف کی فرمانبرداری کرکے آپ ملک و قوم کی حفاظت کرینگے۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونیوالے سابقہ لیویز خاصہ دار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے
کہا کہ اپنی بنیادی تربیت مکمل کرنے کے بعد آپ ایک ایسی بہادر پولیس فورس کا حصہ بننے جارہے ہیں جس کے شیردل جوانوں نے اپنے خون کی قربانی کی بدولت سنہری تاریخ رقم کر رکھی ہے۔ انہوں نے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ فورس کی امیج برقرار رکھنے کی ذمہ داری اب آپ پر بھی عائد ہوتی ہے
لہٰذا اس تربیتی ادارے سے حاصل کردہ علم اور تجربے کو عملی زندگی میں عوام کے بہتر مفاد کیلئے بروئے کار لائیں اور فیلڈ ورک میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے لوگوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریں۔انہوں نے دوران تربیت مختلف شعبوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے جوانان میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں