ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ میں جھاد فار زیرو تھلسیمیا کے تعاون سے غلنئ ہسپتال کےزیرنگرانی بلڈ کیمپ کا انعقاد
ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئ میں JZT جھاد فار زیرو تھلسیمیا کے تعاون سے غلنئ ہسپتال کےزیرنگرانی بلڈ کیمپ کا انعقاد۔پہلے ہی دن 38 نوجوانوں نے خون جمع کئے۔
مہمند ضلع کے ہیڈکوارٹر غلنئ ہسپتال میں JZT جھادفارتھلسیمیا مہمند تنظیم کے تعاون سے غلنئ ہیڈکوارہسپتال کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں بلڈ کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں 38 نوجوانوں نے خون جمع کئ بلڈ کیمپ کی نگرانی JZT مہمند کے کوارڈینیٹر انجینیر جبیرخان اور غلنئ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے MS محمدحیات افریدی نے کی۔کوارڈینیٹر جبیرخان کا کہناتھا کہ اس سے پہلے بھی 3 بار اس طرح کے کیمپ لگائے گئے تھے
جس کا مقصد ضرورت مند مریضوں اور خصوصا تھلسیمیا کے مریضوں کو مفت خون کی فراہمی ہے جو کہ اکثر مہمند ضلع سے تعلق رکتھے ہیں اور پشاور اور چارسدہ کا رخ کرتے ہیں لیکن یہاں پر اگر انکو خون فراہم کی جائے تو انکو اسانی ہوگی۔اور ہمارے نوجوان اسکے لئے یہ قربانی دیکر خون جمع کررہے ہیں۔
غلنئ ہسپتال کے MS محمد حیات افریدی نے کہا کہ یہ تنظیم ایک ہہت بڑا قربانی دے رہے ہیں اور عوام کو چاہئے کہ ان نوجوانوں کے ساتھ ہر قسم تعاون کریں انہوں کہا کہ غلنی ہسپتال میں اب مختلف سرجن ڈاکٹر موجود ہے
اور اپریشن کے وقت خون کی اہم ضرورت ہوتی ہے۔جسکا کمی اس تنظیم کے نوجوانوں نے پوراکی۔انہوں نے کہا کہ اسطرح کے بلڈ کیمپ ہر 2 ماہ بعد لگائنگے جس سے نہ صرف تھلسیمیا کے مریضوں کو فائدہ ہوگا بلکہ ایمرجنسی کے وقت بھی ہسپتال میں خون کی کمی پورہ ہوجائگا۔