پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منتخب صدر انور رضا پر حملہ کرنے اور بد سلوکی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور فوری کاروائی کا مطالبہ
اسلام آباد(بیورو چیف)پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منتخب صدر انور رضا پر حملہ کرنے اور بد سلوکی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور فوری کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے
پی وائے جے کے چیئرمین بابر اورنگزیب چوہدری صدر حافظ شیر افضل، سینئر نائب صدر اریشہ صغیر عباسی، جنرل سیکرٹری خرم ابن شبیر اور تمام ایگزیکٹیو اور گورننگ باڈی ممبران نے اپنے متفقہ بیان میں
نیشنل پریس کلب پر ہلہ بولنے اور احتجاج کے نام پر پریس کلب کے احاطے کو غیر صحافی حضرات کے ذریعے غنڈہ گردی کےلیے استعمال کرنے کی بھی شدید مذمت کی جس طرح منتخب صدر انور رضا کو ہدف بنا کر بد سلوکی کی گئی یہ تمام تر صحافتی روایات و اقدار کی نفی ہے ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں
پی وائے جے سمجھتی ہے کہ سیاسی مخالفین کو احتجاج کاپورا جمہوری حق ہے مگر جس طرح آج نیشنل پریس کلب کے تقدس کو پامال کیا گیا اس کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے
جاری کردہ
خنیس الرحمان
سیکرٹری اطلاعات