ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کلب کا تقدس پامال کرنے کی شدید مذمت
اسلام آباد( سٹی رپورٹر )نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہونے والی ہنگامہ آرائی قابل افسوس ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقار عباسی ۔صدر تیمور جدون۔ جنرل سیکریٹری لقمان شاہ ۔ سرپرست وقار فانی ۔ فنانس سیکریٹری شاکر عباسی ۔ نائب صدر عمر حیات ۔ حاجی وحید ۔
رضوان غلزئی ۔ ارشد تنولی ۔ عادل خان ۔ و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس ہنگامہ آرائی سے پریس کلب کا تقدس پامال ہوا ہے خاص کر صدر انور رضا پر حملہ ساری صحافتی کمیونٹی پر حملہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ پریس کلب انتظامیہ فوری طور پر ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کرکے ادارے کا تقدس بحال کرے۔