100

بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، کیپٹن عاصم ملک

بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) مظلوم کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور وہ دن قریب ہے جب ریاست جموں و کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، ان خیالات کا اظہار دبئی میں مقیم معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے یوم یکجہتی کشمیر کے دن خصوصی پیغام میں کیا، انہوں نے کہا

کہ مقبوضہ وادی میں نام نہاد جمہوریت کے علمبردار ہندوستان کی طرف سے مظلوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے جنت نظیر وادی کو مقبوضہ کشمیر کے باشندوں کے لیے مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے لاکھوں کی تعداد میں بچے، بزرگ اور جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں، ہزاروں عورتوں کی عصمت دری کی گئی ہے کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ ان بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے، میں عالمی برادری سے وادی میں جاری مظالم روکنے اور اس بات کا مطالبہ کرتا ہے

کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوجوں کے انخلا کو یقینی بنایا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام پاکستانی کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں، ہم کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں جاری مظالم کو روکیں، فوجی انخلا کو یقینی بنائیں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ریاست کے باشندوں کو ان کا پیدائشی و بنیادی حق خود ارادیت دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں