Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں: فضل الرحمان

حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں: فضل الرحمان

حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں: فضل الرحمان

ناکام اور نااہل حکمرانوں نےکشمیریوں کو ظالم درندوں کےحوالے کردیا ہے، عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی: سربراہ جے یو آئی/ فائل فوٹو

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں۔

ریلی سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اقوام متحدہ اپنی قراردادکے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں، ناکام اور نااہل حکمرانوں نےکشمیریوں کو ظالم درندوں کےحوالے کردیا ہے، عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم پرپاکستانی عوام خاموش نہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کےلیے ان کےشانہ بشانہ رہیں گے۔

Exit mobile version