122

فیس بک میسنجر کا اسکرین شاٹ لینے والوں کیلئے مارک زکر کا انتباہ

فیس بک میسنجر کا اسکرین شاٹ لینے والوں کیلئے مارک زکر کا انتباہ

فیس بک میسنجر کا اسکرین شاٹ لینے والوں کیلئے مارک زکر کا انتباہ

اگر کوئی صارف غائب ہونے والے پیغامات کا اسکرین شاٹ لے گا تو آپ کو آگاہ کردیا جائے گا:مارک زکر برگ/فوٹوفائل
 اگر کوئی صارف غائب ہونے والے پیغامات کا اسکرین شاٹ لے گا تو آپ کو آگاہ کردیا جائے گا:مارک زکر برگ/فوٹوفائل

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی اور میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے فیس بک میسنجر پر اسکرین شاٹ لینے والے صارفین کے لیے انتباہ جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارک زکر برگ نے حال ہی میں شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا کہ اگر کوئی صارف کسی دوسرے صارف کی میسنجر چیٹ کا اسکرین شاٹ لیتا ہے تو ایسی صورت میں جس شخص کی میسنجر چیٹ کا اسکرین شاٹ لیا جائے گا فیس بک نوٹیفکیشن کے ذریعے اس شخص کو آگاہ کر دے گا۔

مارک زکر برگ نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے صارفین کو مطلع کیا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ میسنجر چیٹ کی نئی اپ ڈیٹ کے طور پر اگر کوئی صارف غائب ہونے والے پیغامات کا اسکرین شاٹ لے گا تو آپ کو آگاہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ میسنجر ایپ پر ‘وینش موڈ’ متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سےبھیجی جانے والے چیٹ پڑھتے ہی غائب ہو جاتی ہے لیکن کوئی بھی صارف مذکورہ چیٹ کا اسکرین شاٹ لے کر پیغامات کو اپنے پاس محفوظ کرسکتا تھا۔

 تاہم اب نئی اپ ڈیٹ کے تحت صارفین کو اس فعل سے آگاہ کردیا جائے گا، مارک زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں اپنی اہلیہ پریسیلا چن کے ساتھ گفتگو کا ا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے بھی واضح کیا کہ زیر غور نئی اپ ڈیٹ کیسے کام کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ فیچر تاحال صرف امریکا میں متعارف کروایا گیا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ جلد ہی اس فیچر سے یورپ کے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=aRUOoZiiGmY&t=4s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں