111

گلوبل افیئرز کینیڈا اسلام آبادکے وفد کی خواتین سیاسی کارکنان سے ملاقات

گلوبل افیئرز کینیڈا اسلام آبادکے وفد کی خواتین سیاسی کارکنان سے ملاقات

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)گلوبل افیئرز کنیڈا کے وفد جن میں ارشد گل اور آ منہ عسکری نے شیخوپورہ میں خواتین سیاسی کارکنان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خواتین کے سیاسی عمل میں شمولیت اور ان کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی- خواتین وفد کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق صدر خواتین ونگ جمیلہ جنجوعہ نے کی، سابقہ سینئر نائب صدر خواتین ونگ شکیلہ ارشد اور مس فرزانہ بھی وفد میں شامل تھیں ۔جمیلہ جنجوعہ نے کہا کہ ہمارے معاشرےمیں خواتین کا گھر سے باہر نکل کے کام کرنا انتہائی مشکل ہے ان کو نہ صرف گھریلو مسائل کا سامنا رہتاہے

بلکہ اس معاشرے میں موجود مردوں کا بھی سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بارہ سال سے سیاست کر رہی ہیں۔ خواتین اگر سیاسی عمل میں شامل ہوں تو اس سے بہتر معاشرے کی تکمیل ممکن بنایاجا سکتا ہے۔خواتین کے پارلیمینٹ میں ہونے سے وہ اپنے مسائلِ کو بہتر طریقے سے اجاگر کر سکتی ہیں۔

بیداری کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر لقمان مجید اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عرفان صفدر دھوتھڑ نے کہاکہ 12.3 ملین پاکستان میں خواتین کا مردوں کے مقابلے میں ووٹرز کا فرق ہے۔ بیداری شیخوپورہ اس ضمن میں نادرا اور الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر خواتین کے شناختی کارڈ بنا رہی ہے- گلوبل افیئرز کینیڈا کے وفد نےسیاسی خواتین کارکنان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں