Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

گلوبل افیئر کینیڈا اسلام آباد کے وفد کا دورہ، شیخوپورہ میں نادرا حکام سے ملاقات

گلوبل افیئر کینیڈا اسلام آباد کے وفد کا دورہ، شیخوپورہ میں نادرا حکام سے ملاقات

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)گلوبل افیئر کنیڈا کے وفد جن میں ارشد گل اور آ منہ عسکری نے شیخوپورہ میں نادرا حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خواتین کے شناختی کارڈ میں درپیش مسائل اور ان کے حل کرنے میں نادرا کے کردار پر گفتگو کی گئی۔ نادار کے آفیشل اعجاز احمد نے کہا

کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کے شناختی کارڈ کا اجراء ان کی اولین زمہ داریوں میں شامل ہے جس کے لئے نادرا نے ہفتے میں ایک دن ان کے لئے مخصوص کر رکھا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کے کارڈ کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ 12.3ملین جو کہ خواتین کا مردوں کے مقابلے میں ووٹرز کا فرق ہے اس میں نہ صرف نادرا بلکہ بیداری بھی شیخوپورہ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر بیداری کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر لقمان مجید اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عرفان صفدر دھوتھڑ نے کہا کہ بیداری گزشتہ سال میں نادرا اور الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر 7000 خواتین کے کارڈز بنوا چکی ہے اور اس سال بھی 7000 خواتین کے شناختی کارڈز بنانے کا حدف رکھتی ہے۔ مخصوص افراد کے سوال پر بات کرتے ہوئے

نادار آفیشل اعجاز احمد نے کہا کہ نادرا Man-Pack کے ذریعے ایسے مخصوص افراد کی دہلیز تک ان کے شناختی کارڈز بنا رہی ہے۔ گلوبل افیئرکنیڈا کے وفد نے کہا کہ نادرا اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے اور امید ہے کہ بیداری شیخوپورہ میں نادرا کے ساتھ مل کر خواتین کے شناختی کارڈ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہےگی۔

Exit mobile version