85

بوائلر فرنس پھٹنے سے مزدور بری طرح جھلس گئے۔ ذرائع

بوائلر فرنس پھٹنے سے مزدور بری طرح جھلس گئے۔ ذرائع

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)بوائلر فرنس پھٹنے سے مزدور جھلس گئے۔ کھوڑی سٹاپ گوجرانوالہ روڑ پر واقع ایشین گیلاٹِن فیکٹری میں بوائلر فرنس میں دھماکہ ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ فرنس میں اوور ہیٹ ہونے کی وجہ سے ہوا- فرنس میں دھماکے کے نتیجے میں 6 مزدور جھلس گئے-

ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فوراً موقع پر پہنچ کر جھلسنے والے مزدوروں کو طبّی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا- جھلسنے والے افراد میں افتخار ولد خوشی محمد 50 سال، کلیم الرحمن ولد فیاض احمد 19 سال، محمد علیم ولد محمد سلیم 22 سال، نعیم ولد منور 24 سال، مقصود ولد منور 19 سال

اور انصر ولد حیات محمد 22 سال شامل ہیں- ریسکیو ذرائع کے مطابق ایشین گیلاٹِن فیکٹری میں بوائلر فرنس اوور ہیٹ کیوجہ سے پھٹ گئی جس سے بوائلر کے قریب واقع تیزاب کا محلول تیار کرنے والا ٹینک بھی پھٹ گیا اور تیزاب مزدوروں پر گرنے سے مزدور بْری طرح جھلس گئے۔ جھلسنے والے مریضوں کو فوراً طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں