137

یوم کشمیر پر آل پاکستان مری اتحاد کی احتجاجی ریلی رہنماوں سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

یوم کشمیر پر آل پاکستان مری اتحاد کی احتجاجی ریلی رہنماوں سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)یوم کشمیر پر آل پاکستان مری اتحاد کی احتجاجی ریلی رہنماوں سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کشمیر ہمارا ہے فلگ شگاف نعرے کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی مظاہرین کا عزم میر جہانگیر خان مری ، مولانا عبدالحفیظ چانڈیو ، مولانا ارسلان ، میر ملوک خان مری اور شاہد خان مری کی تقاریر مرکزی وائس چیئرمین آل پاکستان مری اتحاد میر جان خان مری ، میر بدل خان مری ، رئیس رمضان مری کی خصوصی شرکت
تفصیلات کیمطابق 5 فروری یوم کشمیر کے موقع پر ملک بھر کیطرح ٹھٹھہ میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا ٹھٹھہ ، گھارو اور دھابیجی میں مختلف تنظیموں کے نمائندہ رہنماوٴں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں دھابیجی میں آل پاکستان مری اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر جہانگیر خان مری اور مرکزی وائس چیئرمین میر جان خان مری کی قیادت میں نیشنل ہائ وے پر ریلی نکالی گئ

جسمیں مذہبی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں تحریک اللہ اکبر ٹھٹھہ کے مسئول مولانا ارسلان شیخ ، الرحمت ٹرسٹ کے امیر مولنا عبدالحفیظ چانڈیو ، صحافی امین فاروقی ، پی پی پی رہنماء شاہد علی مری سمیت آل پاکستان مری اتحاد ٹھٹھہ کے صدر میر ملوک خان مری نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ تمہاری دہشت گردیاں دنیا میں بے نقاب ہوچکی ہیں انڈیا کی بلوچستان اور پنجاب میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ انڈیا پر پابندی عائد کرے

وہ دن دور نہی کہ کشمیر کے مسلمان آزاد فضاؤں میں ہوں گے کشمیری مسلمان مسلسل ظلم جبر بربریت سے تنگ آکر دفاعی پوزیشن میں ہیں جلد افغانستان کی طرح کشمیر بھی آزاد ہونے والا ہے کشمیر کے جوان اس جدوجہد کے لئے تیار ہیں انڈیا اور مودی کو شکست ہونے والی ہے دوسری جانب گھارو میں بھی یوم کشمیر پر شیخ برادری اتحاد کے صدر محمد علی شیخ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں