مہمند پولیس اہلکار دوست محمد کی اغوائیگی اور بازیابی ایک معمہ بن چکی ہے. کیس کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں،ایم پی اے نثار مومند
ضلع مہمند( افضل صافی)،ایم پی اے نثار مومند نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمند پولیس اہلکار دوست محمد کی اغوائیگی اور بازیابی ایک معمہ بن چکی ہے. کیس کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں. ضلع مہمند میں سرکاری محکموں کے سربراہان اپنی فرائض کی انجام دہی کے بجائے ماربل اور نیپرائیٹ کاروبار میں دلچسپی رکھتے ہیں. مہمند ڈیم ٹرانسپورٹ کے نام پر کرپشن کا سلسلہ جاری ہے
. طلباء کے لئے کوئی فائدہ نہیں. سپورٹس فنڈز کے لیے ساڑھے چار کروڑ روپے منظور کی گئی ہے. لیکن سپورٹس گالا مہمند کے بجائے ضلع چارسدہ میں منعقد ہوگی. جو کہ مہمند قوم کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے. قومی نمائندے قومی زمہ داریوں کا احساس کریں.. ایم پی اے نثار مومند