103

جہانیاں حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس میں میٹنگ

جہانیاں حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس میں میٹنگ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس میں میٹنگ ہوئی، اجلاس کی صدارت تحصیلدار /اضافی چارج اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں طاہر عباس خان کچھی نے کی ، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اسٹامپ پیپرز کے 74 سالہ پرانے دور کا خاتمہ کر دیا ہے اور اس کے متبادل کے طور پر ای اسٹامپ (وائٹ پیپر) کا اجراء کیا ہے

یہ وائٹ پیپر کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری ہوگا۔ اسٹامپ فروش پرنٹ نکالنے کے بعد اپنے دستخطوں کے ساتھ مہر لگا کر وائٹ پیپر جاری کرے گا۔تین جنوری سے شروع ہونے والے اس نئے سسٹم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بورڈ آف ریونیو اور حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع اور تحصیل کی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو خفیہ چھاپے مار کر غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائے گی

مذید انہوں نے کہا کہ تحصیل جہانیاں کی میں خود اسٹامپ فروشوں کی مانیٹرنگ کروں گا اور وائٹ پیپرز کے اجراء کے طریقہ کار کو چیک کیا جائے گا، پرانے اسٹامپ پیپرز مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وائٹ پیپر اسٹامپ پیپرز کے حصول کو یقینی بنائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں