خانیوال ضلعی انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکیمل کا ٹاسک ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سلمان خان جاری کاموں کا جائزہ لینے عبدالحکیم اور تلمبہ پہنچ گئے
خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکیمل کا ٹاسک ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سلمان خان جاری کاموں کا جائزہ لینے عبدالحکیم اور تلمبہ پہنچ گئے-تلمبہ میں ترقیاتی منصوبوں کے وزٹ کے دوران ایم پی اے سید علی عباس شیاہ ہمراہ تھے- ڈپٹی کمشنر نے 15 کروڑ 47 لاکھ کی لاگت سے جاری عبدالحکیم اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام پر عدم اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے
منصوبہ کی تکمیل میں سستی اور میٹریل کا معیار ناقص ہونے پر ٹھیکیدار،ایس ڈی او کی سرزنش بھی کی جس پر ایس ڈی او اور ٹھیکیدار نے کام ہر صورت 2 ماہ میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی-ڈپٹی کمشنر نے لیڈیز پارک تلمبہ کا تعمیراتی کام بھی چیک کیا،منصوبہ پر 2 کروڑ لاگت آئیگی-ڈپٹی کمشنر نے
پارک میں موجود پانی کی خستہ حال ٹینکی مسمار کرکے مسجد تعمیرا کرانے کا حکم بھی دیا، تلمبہ میں ہی 5 کروڑ سے آر ایچ سی کا پراجیکٹ بھی جلد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی-انہوں نے تلمبہ اور عبدالحکیم میں ریسکیو 1122 کا تعمیراتی کام بھی چیک کیا-انہوں نے کہا کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیاد میں مکمل کیا جائے منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا-ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،چیف آفیسر ضلع کونسل محمد حسین بنگش ہمراہ تھے-