ہرپاکستانی کے لیے فوجی تربیت لازمی قرار دی جائے، کیپٹن عاصم ملک
دبئی(بیورورپورٹ) دبئی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے لیے لازمی فوجی تربیت حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ ہر پاکستانی قوم کا سپاہی ہے اور سپاہی کے لیے تن، من ، دھن کی قربانی دینے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے،، میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس حوالے سے پہل کریں اور ہر پاکستانی کو پابند کریں
کہ ہر نوجوان لازمی فوجی تربیت حاصل کرے اور اسکا انتظام پاک فوج کرے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نوجوانوں کے لیے ایک پروگرام ترتیب دے جس کے تحت ہر پاکستانی کو فوجی تربیت دی جائے اور ہنگامی حالات میں دفاع وطن کے لیے تیار کیا جائے، اس طرح ہر پاکستانی فوجی تربیت کا حامل ہوگا خدانخواستہ اگر پاکستان کے خلاف کوئی بھی بیرونی دشمن حملہ آور ہوتا ہے تو ہر پاکستانی پاک فوج کیساتھ محاذ جنگ پر کھڑا ہوگا،