130

ٹھٹھہ لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد

ٹھٹھہ لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس. اجلاس میں مکیش کمار چاؤلہ، سید ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن اور اہم راہنما شریک۔وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ٹھٹھہ میں منعقدہ ہوا۔ لانگ مارچ 27 فروری سے شروع ہوگا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء مکیش کمار چاؤلہ ، سید ناصر حسین شاہ ، اراکین قومی و سندھ شرجیل انعام میمن، غلام قادر پلیجو ، سید ایاز شاہ شیرازی، سید ریاض شاہ شیرازی ،علی حسن زرداری، محمد علی ملکانی، واحد سومرو، امتیاز احمد قریشی، حمید پنھور و دیگر رہنما و کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر صادق علی میمن، صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاؤلہ، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور دیگر پارٹی راہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے خلاف پوری قوم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہے۔ لانگ مارچ عمران نیازی کی حکومت کے خاتمے کا آغاز ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کی تمام جمہوری قوتیں عمران تحریک انصاف کی نااہل حکومت کے خلاف متحد ہیں۔ وفاقی حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے۔مہنگائی اور بےروزگاری نے لوگوں کو خود خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماؤں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے صنعت کاروں اور گھریلو صارفین کی زندگی عذاب کردی ہے۔ لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوکر تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں