160

بڑے پیمانے پر جلسہ کرنے سے بہتر ہے کہ عوام کو بڑ ے پیمانے پر ریلیف دیا جائے۔ اویس رانا

بڑے پیمانے پر جلسہ کرنے سے بہتر ہے کہ عوام کو بڑ ے پیمانے پر ریلیف دیا جائے۔ اویس رانا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)بڑے پیمانے پر جلسہ کرنے سے بہتر ہے کہ عوام کو بڑ ے پیمانے پر ریلیف دیا جائے-ان خیالات کا اظہار نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع شیخوپورہ اویس رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت عملی طور پر کرنے کی اشد ضرورت ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی معنوں میں عوامی ریلیف فراہم کرنے کے لیے عام عوام تک اس کے ثمرات پہنچنے چاہئیں حس حوالے سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے- ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے بنائی گئی حکومتی پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اس پر مانیٹرنگ کا عمل بھی موثر ہونا چاہئیے تاکہ ہر عوامی شکائت کا ازالہ ممکن یوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں