109

ضلعی انتظامیہ مہمند کیجانب سے عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر حصول ڈومیسائل کے لئے ون ونڈو اپریشن کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ مہمند کیجانب سے عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر حصول ڈومیسائل کے لئے ون ونڈو اپریشن کا انعقاد

ضلع مہمند(افضل صافی)،ضلعی انتظامیہ مہمند کیجانب سے عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر حصول ڈومیسائل کے لئے ون ونڈو اپریشن کا انعقاد۔ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب کی ہدایات پر اڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند، ڈاکٹر محسن حبیب کا ڈومیسائل کی بروقت اجراء کے لے، ون ڈے،، ون ونڈو،، اپریشن شروع کرنے کا فیصلہ. اس سلسلے میں تحصیل خویزئی بائیزئی میں بروز منگل8/2/2022 سے ڈومیسائل کی

حصول اور اجراء کے لے ون ونڈو اپریشن موسیٰ خیل جبار کور میں منعقد کیا جائے گا . جس میں صارفین کی ڈومیسائل کی تصدیق اور اجراء کرکے اسی وقت ڈومیسائل عطا کی جائے گی . عوام الناس کو انکی دہلیز پر سہولت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے. اور مستقبل قریب میں یہ سہولت ضلع مہمند کے تمام تحصیلوں کے عوام کو فراہم کیا جائے گا۔حصول ڈومیسائل کے حواہشمند حضرات سے اپیل ہے کہ ضروری دستاویزات ہمراہ لائیں..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں