ضلع مہمند ، تحصیل حلیمزئی کے علاقہ سنگر کلی میں جوان سال بچے کی لاش قریبی پہاڑی سے برآمد
ضلع مھمند(افضل صافی )ضلع مہمند ، تحصیل حلیمزئی کے علاقہ سنگر کلی میں جوان سال بچے کی لاش قریبی پہاڑی سے برآمد. لاش کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی.
اور نعش کو ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کردیا. ہسپتال میں پولیس کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے. تحقیقات کے بعد مرنے کی وجوہات معلوم ہوسکیں گی. لڑکے کے ہاتھ پر طلحہ نام لکھا ہوا تھا. تاہم تحقیقات جاری ہیں..