Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

میانوالی یونیورسٹی خواتین کا بنیادی حق ہے۔ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ

میانوالی یونیورسٹی خواتین کا بنیادی حق ہے۔ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ

اسلام آباد(بیورو چیف)میانوالی یونیورسٹی خواتین کا بنیادی حق ہے۔ مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ۔اعلی تعلیم کا حصول علاقہ کی خواتین کا بنیادی حق ہے۔ سیاست سے بالاتر ہوکر اورخواتین کی حقیقی نمائندگی اسی میں ہے کہ خواتین کے لئے میانوالی میں ایک علیحدہ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔

میانوالی میں خواتین کی آبادی کی شرح مرد حضرات کے تقریبا برابر ہے لیکن شرح خواندگی اور خصوصا اعلی تعلیم تک رسائی شاید 10 فیصد بھی نہیں ہے- 1901 کو ڈسٹرکٹ کا درجہ ملنے کے باوجود میانوالی ترقی کے لحاظ سے محرومیوں کے بھنور میں رہا ہے۔ تعلیم اور خصوصأ تعلیم نسواں پر کوئی خاطر خواہ توجہ نہ دی گئی ہے

۔ اپنی مخصوص روایات کے حامل اس علاقہ کے لئے خواتین کے لئے علیحدہ یونیورسٹی کا ہونا لازمی جزو اور آئینی حق ہے۔ حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے کہ وہ آعلیٰ تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے انکی دہلیز تک تعلیمی سہولیات فراہم کریں۔

Exit mobile version