Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہارون آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 106 سکس آر میں چوہدری کاشف ثناء کا عظیم الشان تاریخی جلسہ

ہارون آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 106 سکس آر میں چوہدری کاشف ثناء کا عظیم الشان تاریخی جلسہ

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 106 سکس آر میں چوہدری کاشف ثناء کا عظیم الشان تاریخی جلسہ اہل دیہہ کی تمام برادریوں کی پرزور فرمائش پر چوہدری کاشف ثناء اور خالد اقبال شاد کی بطور مہمان خصوصی متمنی شرکت اہلیان دیہہ کی طرف سے تمام آنے والے تمام مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا گیا اہل دیہہ کی جانب سے ڈھول کی تھاپ اور گھوڑوں کے رقص پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

تمام آنے والے مہمانوں کے گلے میں پھولوں کے ہار اور مالا پہنائی گئیں اس موقع پر تمام اہل دیہہ کی برادریوں نے متفقہ طور پر وائٹل گروپ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا اس موقع پر اہل دیہہ کا کہنا تھا کہ وائٹل گروپ کی خدمات واقعی قابل تحسین ہیں وائٹل گروپ ضلع بہاولنگر میں کسی نعمت سے کم نہیں

جو ہمیشہ بے لوث عوامی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں وائٹل گروپ نے ہمیشہ عوام وا لناس کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اسی وجہ سے ہم تمام اہل دیہہ ان سے متاثر ہو کر تمام برادریاں آج متفقہ طور پر وائٹل گروپ کی خدمات اور بالخصوص حاجی محمد یاسین کی کاوشوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وائٹل گروپ میں شامل ہو رہے ہیں اس تاریخی جلسے میں ممتاز احمد ڈار، اورنگزیب سوہلہ

، سہیل اشرف سوہلہ، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، ثنا اللہ گل، محمد ارشاد گھمن، نذیر احمد شہری، سید اختر حسین شاہ، سید ثمر حسین شاہ، کمال ناصر چیمہ، محمد سعید ڈھلوں، مقصود ڈھلوں، محمد الیاس بھٹی کے دوست احباب اور اہل دیہہ کی کثیر تعداد سمیت مہتمد خالد اقبال شاد شامل تھے

Exit mobile version