95

جی ٹی اے کے قافلے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا کے لیے صوبائی صدر کی قیاد ت میں آج اسلام آباد پہنچیں گے

جی ٹی اے کے قافلے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا کے لیے صوبائی صدر کی قیاد ت میں آج اسلام آباد پہنچیں گے

کوئٹہ + لورالائی+ بارکھان(پ ر) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدرحاجی حبیب الرحمن مردانزئی نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل و مشکلات کم کرنے کے لیے بالکل سنجیدہ نہیں ہے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے ساتھ جھوٹے وعدے ریلیف دینے اور تنخواہوں میں اضافے کی باتیں محض لولی پاپ پرمبنی تھیں وہ کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ، رکھنی ،

بارکھان اور مقامات پر اساتذہ کے قافلوں اور اساتذہ سے بات چیت کررہے تھے حاجی حبیب الرحمن مردانزئی جوکہ 10 فروری کو اسلام آباد میں اگیگا کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ و جلوس اور پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے دھر نا میں شرکت کے لیے بلوچستان بھر سے جی ٹی اے کے پرچم تلے اساتذہ کے قافلوں کی قیادت کررہے ہیں آج 09فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے اُنہوں نے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے

کہا کہ سرکاری ملازمین کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے اور وہ روزبروز مالی مشکلات کی چکی میں پس رہے ہیں ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بجائے اُن میں نت نئے اضافے کئے جارہے ہیں آئی ایم ایف کی ایما پر ملازمین سے روٹی کا نوالہ بھی چھین کراُنہیں فاقہ کشی اختیار کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے

ملازمین بشمول اساتذہ پر ترقی کے دروازے بند کئے جارہے ہیں اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ پہلے سے حاصل شدہ مراعات بھی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے اُنہوں نے کہا کہ 10 فروری ملک بھر کے ملازمین کی فتح کا دن ہوگا اور ملک بھر کے مختلف محکموں کے ملازمین کا ٹھاٹھے مارتا ہواسمند ر حکمرانوں کی ملازم دشمن پولیسیوں کو بہا کر لے جائے گا

اُنہوں نے خبردار کیا کہ ملازمین کے خلاف اگر تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوںگے اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملازمین کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی کسی بھی قسم کی دھونس دھمکیوں میں آئیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں