محمد عمار گوپے را سیشن 2022-23 کے لئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شیخوپورہ مقام منتخب’
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)محمد عمار گوپے را سیشن
2022-23 کے لئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شیخوپورہ مقام منتخب ہوگئے- تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ شیخوپورہ کے زیر اہتمام اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اراکین اسلامی جمعیت طلبہ شیخوپورہ مقام نے سیشن
2022-23 کے لئے محمد عمار گوپے را کو بطور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شیخوپورہ مقام منتخب کرلیا- اس موقع پر سیشن 2022-23 کے لئے نومنتخب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شیخوپورہ مقام محمد عمار گوپے را کا کہنا تھا کہ انشاءاللٰہ طلبہ کے حقوق کی جنگ لڑوں گا اور طلبہ کو مزید اسلامی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی کاوشیں جاری رکھوں گا