127

عالمی قوتوں اور انکے ایجنٹوں کی کوشش ہیکہ اسلام مسجد مدرسہ کو گھر کی چاردیواری تک محدود رکھا جائے،راشدمحمودسومرو

عالمی قوتوں اور انکے ایجنٹوں کی کوشش ہیکہ اسلام مسجد مدرسہ کو گھر کی چاردیواری تک محدود رکھا جائے،راشدمحمودسومرو

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)جمعیت علماءاسلام گھاروضلع ٹھٹھہ کے زیراہتمام منعقد ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشدمحمودسومرو نے کہا کہ عالمی قوتوں اور انکے ایجنٹوں کی کوشش ہیکہ اسلام مسجد مدرسہ کو گھر کی چاردیواری تک محدود رکھا جائے ملکی نظام میں اسلام کا دخل نہ ہو نظام باطل کا مسلط رہے اسی وجہ سے مسلمان نے اسلام کے نظام کو چھوڑ دیا ہے آج نماز تراویح روزہ حج زکوات پر کوئی پابندی نہیں

لیکن پابندی ہے تو اسلامی نظام پر اسلامی قانون پر اسلام تو وہ نظام دیتا ہے جہاں مسلم تو اپنی جگہ غیرمسلم کی بھی جان مال عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنایاگیاہے جمعیت علماءاسلام آج بھی بڑے زور سے صرف دیوبندیوں ، بریلویوں سنی ، شیعہ کے حقوق کی بات نہیں کرتی بلکہ یہاں رہنے والے اقلیتوں کے بھی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا خوبصورت نعرہ دیکر عمران خان نے قوم کو بے وقوف بنایا اور ملک کو تباھ کردیا ہے سندھ میں بھی آج ناانصافی ظلم و جبر کا بازار گرم ہے

سندھ کے حکمران اگر وگن میں شھید ہونے والی عورت ٹھٹھہ میں شھید ہونے والے نوجوان یونیورسٹی میں قتل ہونے والی ڈاکٹر نمرتا سے انصاف کیا جاتا تو آج نوابشاہ اور نوکوٹ میں معصوم بچیاں انصاف کے لئے نہ روتی نظر آتیں آج اگر ان سب واقعات میں ملوث افراد کو سندھ کی حکومت اپنی صفوں میں پناھ نہ دیتی تو یہ واقعات رونما ہی نہ ہوتے راشد محمود سومرو نے مزید کہاکہ غریب لوگوں کے حقوق کی جنگ جمعیت علماءاسلام لڑتی رہے گی آئین کے دائرہ میں اپنی جدوجہد جاری رکیں گے

یکم مارچ سکھر دو مارچ نوابشاہ اور تین مارچ کو مٹھی تھر میں عظیم الشان اجتماعات کو کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ 23 مارچ اسلام آباد مہنگائی مارچ کی بھی تیاری جاری رکیں گے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب کی قیادت میں ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ختم نبوتؐ کانفرنس سے شیخ الحدیث حضرت مولانا
محمد صالح الحداد ، مولانا سید اسماعیل شاہ کاظمی ،
مولاناعبدالوھاب بلوچ ،
مولانا اعجاز مصطفی ،
مولانافضل اللہ فیاض ،
مولانا سلیم عاطف چانڈیو ،
مولانا شکیل چانڈیو و دیگر عہدیداران اور ذمہ داران نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں