120

‏مودی کا شدت پسند ھندوستان،ایک نہتی بہادر لڑکی کے سامنے کتنے بزدل ھندو؟؟

‏مودی کا شدت پسند ھندوستان،ایک نہتی بہادر لڑکی کے سامنے کتنے بزدل ھندو؟؟

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)مودی کا شدت پسند ھندوستان،ایک نہتی بہادر لڑکی کے سامنے کتنے بزدل ھندو آئے لیکن پرعزم مسلمان بہن پر ہمیں فخر ہے- ان خیالات کا اظہار سینئر قانون دان احمد حسن پاشا ایڈوکیٹ ہائیکورٹ نے صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب اورسینئر صحافی رانا زاہد حسین سے دوران انٹرویو گفتگو کرت ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ ‏‎مودی یا اس جیسی ذہنیت کے طبقے سے اس سے بدتر کی توقع بھی کی جاسکتی ہے، ہندو انتہا پسندوں کا مقابلہ کرتے ہوئے

مسلمانان ہند اپنی حیثیت کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں- ‏انہوں نے ہندوستان میں رونما ہونے والے حالیہ افسوس ناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‎‎ایسی ہندوستانی لڑکی جیسی مثالیں ہمارے پاس بھی ہیں، شدت پسند ہر جگہ ہیں- ‏دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار، ایک ارب فاشسٹوں کے دیس انڈیا میں نہتی مسلمان بہادر لڑکی کے نعرہ تکبیر کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ھے

اور اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی جملہ مسلمانان عالم عرب و عجم میں اس ہندوستانی لڑکی کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے۔ احمد حسن پاشا ایڈوکیٹ ہائیکورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ‏انڈیا میں نہتی مسلمان بہادر لڑکی کے نعرہ تکبیر کی گونج متحدہ سیکولر ہندوستان کا نعرہ لگانے والوں، ضمیر فروش سیکولر قوم پرست فاشسٹوں کے بدنما چہرے پر زور دار طمانچہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں