چنارپریس کلب رجسٹرڈ کے حلف کی تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری
اسلام گڑھ(نامہ نگار)چنارپریس کلب رجسٹرڈ کے حلف کی تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری،نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری 14 فروری بروز سموار دن 1 دن بجے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام گڑھ میں منعقد ہو گی
جس میں مہمان خصوصی صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہوں گے جبکہ تقریب کی صدارت لارڈمیئر لیڈز سٹی کونسل برطانیہ اصغرخان قریشی کریں گے اور کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مقتدر شخصیات و عوام علاقہ شرکت کریں گے۔