مسلم لڑکی کیساتھ تشدد پسند ہندووں کی جانب سے انسانیت سوز بدتمیزی کی مذمت کرتے ہیں- رانا محمد ایوب
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)بھارت میں مسلم لڑکی کیساتھ تشدد پسند ہندووں کی جانب سے انسانیت سوز بدتمیزی کے معاملہ پر سماجی رہنما و سینئر صحافی رانا محمد ایوب نے بیوروچیف FS میڈیا نیٹ ورک شیخ محمد طیب سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی کے لئے لمحہ فکریہ ہے- انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم قوم خواب غفلت کا شکار ہے، اسلام کی ایک نڈر بہادر بیٹی نے اسلامی دنیا کے ضمیروں کو جھنجھوڑتے ہوئے
ثابت کردیا کہ ظالموں اورجابروں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی اصل جہاد ہے اور کسی بھی قسم کے نتائج کی پرواہ کئے بغیر مظلومین کی مدد اور ظلم و ستم کے سامنے ڈٹ جانا ہی دین اسلام کی اصل ہے- انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسی طرح مسلمانان عالم قوم نعرہ تکبیر کے جذبہ سے ظالم و جابر طبقات کے خلاف کھڑی ہوجائیں
تو ظلم و ستم کا گرم بازار ختم ہوسکے گا اور انشاءاللٰہ دنیا میں اسلامی شعائر و قوانین کو جلد ہی تقویت ملےگی- رانا محمد ایوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ فاشٹ اور مودی دور حکومت میں مسلمانوں کیساتھ انتہاپسند غاصب ہندووں کا مسلسل ظلم و ستم جاری ہے، دنیائے اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی اشد ضرورت ہے