Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تجارتی ترقی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ممکن ہے، میاں کامران سیف

تجارتی ترقی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ممکن ہے، میاں کامران سیف

لاہور(نثاربیٹنی سے) وائس آف ٹریڈرز کے چیئرمین میاں کامران سیف نے کہا کہ صوبے کی جامع، مساوی،تیز رفتار اور پائیدار اقتصادی اور تجارتی ترقی کا راستہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے سے ہی ممکن ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بہت سے ممالک میں پہلے ہی کامیابی سے روبہ عمل ہے اور دنیا بھر میں اس سے سماجی اور اقتصادی فوائد حاصل کیے گئے ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے پروگرام نہ صرف اقتصادی،

سماجی اور تجارتی انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس سے مستقبل بنیادوں پر روزگار کے وافر مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے ملک میں بے روزگاری کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس آف ٹریڈرز کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا

کہ حقیقی آئیڈیاز،مقامی ہم آہنگی، اور مقامی ملکیت ترقی کو پائیدار اور سماجی طو ر پر سود مند بنادیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے ایک نمائندے کو اسٹریٹیجک پلاننگ اینڈ ریفائرمز سیل بور میں نمائندگی دی جائے تاکہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کے تحفظات کو بروقت اور موثر طریقے سے اوپر تک پہنچانے کے ذریعے پراجیکٹس پر پیش رفت ہوسکے۔

Exit mobile version