اہلسنت والجماعت سندھ کے رہنماء مولانا عبدالجبار حیدری کا تحفظ ختم نبوتؐ و شہداء اسلام کانفرنس سے خطاب 144

اہلسنت والجماعت سندھ کے رہنماء مولانا عبدالجبار حیدری کا تحفظ ختم نبوتؐ و شہداء اسلام کانفرنس سے خطاب

اہلسنت والجماعت سندھ کے رہنماء مولانا عبدالجبار حیدری کا تحفظ ختم نبوتؐ و شہداء اسلام کانفرنس سے خطاب

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)اہلسنت والجماعت سندھ کے رہنماء مولانا عبدالجبار حیدری نے کہا ہیکہ منافقت نے ہمیشہ اسلام کو نقصان پہنچایا کافر سے زیادہ منافق خطرناک ہے لہذا منافقت سے دور رہنا چاہئے گذشتہ روز ورً شہر گورا باری میں تحفظ ختم نبوتؐ و شہداء اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حیدری نے کہا کہ اسلام کی بنیاد صحابہؓ ہیں اگر بنیاد پر منفی پروپگینڈہ کیا جائے تو سارا دین خطرے میں آجاتا ہے

اور یہی یہودیت کی چال رہی انہوں نے مناقفت کا ایسا بیڑہ چلایا جو آج بھی جاری ہے لہذا مسلمانوں کو منافقت سے دور رہنا ہوگا اور اپنے اکابر اسلاف پر پختہ یقین ایمان رکھتے ہوئے دین کی فلاح و بہبود کی عملی سرگرمی دکھانی ہوگی ختم نبوتؐ و ناموس اصحابؓ اساسیت دین ہیں لہذا جوڑ کی بات کرنی ہے

تفریق کو رد کرنا ہے مولانا عبدالجبار حیدری نے اس موقع پر مدرسہ مدینہ کے 16 طلباء کی دستار باندھیں جو ناظرہ قرآن کریم سے مستفیض ہوئے کانفرنس سے سندھ کے نامور عالم دین مولانا عبدالحمید لُنڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاکؐ کی بیویاں امت کی مائیں ہیں انکا احترام سب پر لازم ہے امہات المومنین کے طرز پر چلنے سے آج کی خواتین اس پرفتن دور میں محفوظ رہ سکتی ہیں

سندھ کی عصری درسگاہوں میں سندھ کی بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے ہوشربا واقعات نے دل ہلا ڈالے ہیں اس جرم میں حکمران برابر کی شریک ہے سندھ کی عصری درسگاہوں کا قبلہ درست کرنا حکومت وقت پر لازم ہے سلامتی ادارے اس طرف متوجہ ہوں کانفرنس سے مولانا عبدالحئ بلوچ ، مولانا عبدالرحمان بلوچ ، مولانا عطاء الرحمان بلوچ ، حافظ ریاض میمن اور معروف نعت خواں حافظ ابوبکر صدیقی نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں