اسلام گڑھ کشمیر کو کبھی صوبہ نہیں بننے دیں گے،کشمیر پہلے بھی ایک خودمختار ریاست تھی اور اب بھی خود مختاری کے لیے جدوجہد جاری ہے ,جموں کشمیر لبریشن فرنٹ
اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی) کشمیر کو کبھی صوبہ نہیں بننے دیں گے،کشمیر پہلے بھی ایک خودمختار ریاست تھی اور اب بھی خود مختاری کے لیے جدوجہد جاری ہے، مقبول بٹ قوم کے ہیرو ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا مقررین
تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی زیرقیادت میں مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی جو چنارپریس کلب سے شروع ہوئی اور پلائی موڑ سے ہوتی ہوئی شہید چوک اسلام گڑھ میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں جن نمایاں شخصیات نے شرکت کی
ان میں لبریشن فرنٹ گلگت بلتستان زون کے صدر سردار عبدالوحید، سابق امیدوار اسمبلی آفتاب احمد سروری، سابق ایڈمنسٹریٹر اسلام گڑھ لالہ تصدق علی رفیقی، سپریم ہیڈ چنار پریس کلب اسلام گڑھ چوھدری عبدالرزاق نیازی، صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ چوھدری امجد علی،جنرل سیکرٹری محمد کاشف اکبر،سلطان محمود مرزا،جاوید چوہدری، لبریشن فرنٹ کے ضلعی صدر عبدالحفیظ نقیبی، خضر یونس، انجینیئر شباب علی،
کفیل احمد سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی شہید چوک میں تلاوت انجینئر شباب علی نے کی جبکہ خطاب مرکزی زونل رہنما گلگت سردار عبدالوحید،ضلعی صدر چوہدری حفیظ،سابق امیدوار اسمبلی آفتاب سروری،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ لالہ تصدق علی رفیقی، سپریم ہیڈ چنار پریس کلب رجسٹرڈ عبدالرزاق نیازی نے خطاب کیا اور کہا کہ
کشمیر کو کبھی صوبہ نہیں بننے دیں گے،کشمیر پہلے بھی ایک خودمختار ریاست تھی اور اب بھی خود مختاری کے لیے جدوجہد جاری ہے، مقبول بٹ قوم کے ہیرو ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انھوں نے مقبول بٹ سمیت تمام جے کے ایل ایف کے شہدا اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب میں نظامت کے فرائض خضر یونس نے سرانجام دیے جبکہ تقریب کے آخر میں قاری محمد زمان نے مقبول بٹ سمیت شہدائے کشمیر کو ایصال ثواب کے لیے دعائیں کی اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے اور کشمیر کی خودمختاری اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔