ضلع مہمند۔ سکولز و مدرسوں میں طلبہ کو فارم،ب، پیش کرنا لازم ۔مگر والدین کو فارم، ب، کی پیچیدہ وصول نے مشکل میں ڈال دی’
ضلع مہمند۔(افضل صافی )سکولز و مدرسوں میں مختلف اوقات طلبہ کو فارم،ب، پیش کرنا لازم ہوتا ہے۔مگر والدین کو فارم، ب، کی پیچیدہ وصول نے مشکل میں ڈال دیا ہے۔عوامی سہولیات کے لئے نادرا کمیونٹی اور تعلیمی اداروں کو فارم، ب، بنانے کے لئے موبائل ٹیمیں روانہ کریں۔عوامی حلقوں کا مطالبہ،
ضلع بھر کے مختلف طبقہ فکر نے مطالبہ کیا ہے کہ سکولز و مدرسوں میں اکثر عملہ مختلف مواقع پر طلبہ سے فارم، ب،کا مطالبہ کرتے ہیں۔چونکہ ذیادہ تر سرکاری کارروائی میں طلبہ کے لئے لازمی قرار دیتی ہے۔مگر والدین اپنے بچوں کو فارم، ب، بنانے میں مختلف مشکل مراحل سے گزرتے ہیں۔کیونکہ فارم، ب، بنانے میں برتھ سرٹیفکیٹ یا سکول سرٹیفکیٹ ضروری ہوتا ہے۔جبکہ سکول سرٹیفکیٹ لانے کی
صورت میں بچہ سکول سے خارج تصور کیا جاتا ہے۔اور برتھ سرٹیفکیٹ کا نظام سابقہ قبائلی ایجنسیوں میں متعارف نہیں تھا۔حالانکہ اب رائج ہوچکے ہیں۔مگر عوام ان طریقہ کار سے ناواقف ہے۔ان کشمکش کے بنیاد پر والدین سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی سہولیات کے لئے تعلیمی اداروں سے درست معلومات کے بناء پر نادرا موبائل ٹیمیں دور دراز دیہی علاقوں کو روانہ کریں تاکہ مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔